اس ہفتےایس بی ایس آن ڈیمانڈ پرنئی اور دلچسپ پیشکشیں شامل کی گئی ہیں۔ ایس بی ایس کی اپنی پروڈکشن "ایئرپورٹ چیپلین" میں ایک غیر روایتی چیپلین اور اس کی نئی باس کے درمیان دلچسپ ٹکراؤ دکھایا گیا ہے، جبکہ مقبول ریئلٹی شو "الون آسٹریلیا" کا چوتھا سیزن اب تک کے سب سے مشکل مقام، آرکٹک سرکل کے برفانی صحرا میں، دس بہادر شرکاء کی بقا کی جدوجہد دکھائے گا اور پاکستانی دستاویزی فلم "فلائنگ ہینڈز" قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں مقیم ایک ماں کی اپنی سماعت سے محروم بیٹی کے ساتھ معذور افراد کے حقوق کے لیے جدوجہد کی متاثر کن کہانی بیان کرتی ہے۔
#sbsaudiopodcast ______________ ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts