خطبات
Avsnitt

فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام | 23-10-2026

Dela

قرآن حکیم کے اصولِ تبیین و تحقیق کے ایمانی تقاضوں کے تناظر میں فکرِ ولی اللّٰہی کی دعوت اور اس کے خلاف فتنہ پروری اور فتوے کے نام پر بہتان طرازی کے خلاف انتباہی پیغام

خطبۂ جمعۃ المبارک خطاب : حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : 18؍جمادی الاولیٰ ۱۴۴۸ھ / 30؍ اکتوبر 2026ء بمقام: جامع مکی مسجد، حسین کالونی، چشتیاں

خطبے کی رہنما قرآنی آیات و حدیثِ نبویﷺ: قرآنی آیات: 1۔ یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ لَا تُبْطِلُوْا اَعْمَالَكُمْ. (47 -محمد:33) ترجمہ : ” اے ایمان والو! حکم پر چلو اللہ کے اور حکم پر چلو رسول کے، اور ضائع مت کرو اپنے کیے ہوئے کام “ ۔ 2۔ یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِنْ جَاءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَنْ تُصِيبُوا قَوْمًۢا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰى مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِیْنَ. (49 -حجرات:6) ترجمہ : ” اے ایمان والو اگر آئے تمہارے پاس کوئی گناہ گار خبر لے کر تو تحقیق کرلو کہیں جا نہ پڑو کسی قوم پر نادانی سے پھر کل کو اپنے کئے پر لگو پچھتانے “ ۔ حدیثِ نبویﷺ: ”التَّبَيُّنُ ‌مِنَ ‌اللَّهِ، ‌وَالْعَجَلَةُ ‌مِنَ ‌الشَّيْطَانِ“. (الہدایۃ الی بلوغ النہایۃ :11/6995) ترجمہ: ” تحقیق وتصدیق اللہ کی جانب سے ہے اور جلد بازی شیطان کی طرف سے ہے “۔ 🔸 خطبۂ جمعہ: نکات 0:00 آغاز خطاب 1:49 قرآنِ حکیم کے مخاطبین, موضوعِ دعوت اور مقاصد و اہداف 4:24 معاشروں و ممالک کو مستحکم رکھنے والی منظم جماعت کی ضرورت و اہمیت اور نفعِ انسانیت کے لیے بلا تفریق کردار 11:30 مؤمن جماعت کا مطمح نظر؛ انسان کی روحانی اور جسمانی صحت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مستحکم معاشرے کا قیام 17:13 خطبے کی پہلی مرکزی آیت کی روشنی میں ایمان والی جماعت کی بنیادی ذمہ داری؛ اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی فرمانبرداری ضروری 20:51 اپنے اعمال کو باطل (ضائع) کرنا؛ انسانی معاشرے کی درستگی کے عمل سے کنارہ کشی نیز اذیت اور احسان جتلانے سے اعمال کا ضائع ہونا 24:05 کبیرہ گناہ‘ انسان کے نیک اعمال کو ضائع کردیتا ہے نیز تین بڑے گناہ اور انسانی جرائم 28:56 تیسرا بڑا گناہ؛ الزام تراشیاں، جھوٹی تہمتیں اور گمراہی کے فتوے اور پروپیگنڈے کرنا 31:45 الزام تراشی، جھوٹے فتوے اور غلط پروپیگنڈا کرنے والا نیک عالم بھی اس آیت کا مصداق 34:20 خطبے کی دوسری آیت میں فاسق (نافرمان/ناقابلِ بھروسہ) انسان کی خبر کی اچھی طرح پڑتال (تحقیق اور سچائی معلوم) کرنے کا حکم 36:19 آج کا سب سے بڑا المیہ اور اس آیت کے شانِ نزول کے تناظر میں اچھی طرح پڑتال کرکے سچائی معلوم کرنا‘ ایمان والی جماعت کا بنیادی فریضہ 40:33 حدیث ”التَّبَيُّنُ ‌مِنَ ‌اللَّهِ، ‌وَالْعَجَلَةُ ‌مِنَ ‌الشَّيْطَانِ“ کا شانِ ورود 42:25 شیطان انسانوں کو جلد بازی سکھاتا ہے نیز ٹھہراؤ، تبیین، تثبّت اور تحقیق کرنے کا واضح قرآنی حکم 44:51 جاہلانہ رویے اور عناد کی بنیاد پر بغیر پڑتال اور تحقیق کے کسی بات کو آگے منتقل کرنا‘ فسق کہلاتا ہے 47:02 ایمان والی جماعت کے ذمہ دار فرد (مفتی، قاضی، قانون دان اور انتظامی افسر وغیرہ) کو فتوے، فیصلے اور معاملے کی تحقیق و پڑتال کا واضح قرآنی حکم 49:58 ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشیاں اور تہمتوں کی ممکنہ دو صورتوں اور صحافتی بیانیے کا جائزہ 53:01 بغیر تحقیق اور پڑتال کے فتویٰ فروشی، بہتان تراشی اور جھوٹ کے پھیلاؤ میں مذہب سے وابسطہ لوگ سب سے آگے 54:59 امام بخاریؒ کے خلاف گمراہی کا فتویٰ 57:03 سید احمد شہیدؒ کے خلاف (نعوذ باللہ) پشاور کے پانچ سو مولویوں کے ملحد اور زندیق ہونے کے فتوے 58:40 ہمارے اکابرین علمائے دیوبند کے خلاف گمراہی کے فتوے 1:01:18 بغیر تحقیق و تبیین کے تنظیم فکرِ شاہ ولی اللہؒ کے خلاف فتویٰ اور الزام تراشی کرنے والوں کو کھلا چیلنج 1:04:29 تنظیمِ فکر شاہ ولی اللہؒ کے خلاف مولانا تقی عثمانی صاحب کے بغیر ثبوت کے ۳۲ جھوٹے الزامات کیا فسق نہیں؟ 1:05:34 حضرت شاہ سعید احمد رائے پوریؒ پر ایک نیا الزام اور جھوٹا فتویٰ 1:08:04 امام شاہ ولی اللہ دہلوی اور ولی اللّٰہی اکابرین کی اصل کتابیں شائع کرنے والے ان کے افکار سے منحرف کیسے؟ 1:12:33 حضرت عبیداللہ سندھیؒ کی اپنی تحریریں اور ان سے مستفید ہونے والوں کے تحریری افکار میں فرق کرنا ضروری 1:16:35 حضرت مولانا سید حسین احمد مدنیؒ کے حضرت سندھیؒ کے متعلق خط کا جائزہ اور دعوتِ فکر ولی اللّٰہی 1:23:14 کیا یہ سارے مفتی ومولوی شیخ الہند کو جھٹلاتے نہیں؟ 1:29:04 آج تم نے نیشنلزم چھوڑ کر گروہ بندی اختیار کر لی 1:30:29 دارالعلوم دیوبند؛امام شاہ ولی اللہ دہلوی کے فکر کا تسلسل اور مولانا شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کا تجدیدی کردار 1:32:51 بقول حضرت قاری طیب قاسمیؒ کہ اس دور میں دین کا رنگ سیاسی اور معاشی ہے 1:33:33 جھوٹے پروپیگنڈے اور جھوٹی چیزوں کو فروغ دینے سے باز آجاؤ اور اپنے جھوٹے فتوؤں سے رجوع کرلو!

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

منجانب: رحیمیہ میڈیا #RahimiaInstitute #ShahSaeedAhmadRaipuri #FikrEWaliullahi #ShahWaliullah #IslamicThought #شاہ_سعید_احمد_رائے_پوری #مفتی_عبدالخالق_آزاد_رائے_پوری #تنظیم_فکر_ولی_اللّٰہی #فکر_ولی_اللّٰہی #شاہ_ولی_اللہ_دہلوی #امام_انقلاب_مولانا_عبیداللہ_سندھی #ادارہ_رحیمیہ #خانقاہ_رائے_پور #تجدید_و_احیاء #جھوٹے_فتوے #انتباہی_پیغام #بہتان_طرازی

Podden och tillhörande omslagsbild på den här sidan tillhör Rahimia Institute of Quranic Sciences. Innehållet i podden är skapat av Rahimia Institute of Quranic Sciences och inte av, eller tillsammans med, Poddtoppen.