خطبے کی راہ نما قرآنی آیات
اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْاِسْلَامُ۫-وَ مَا اخْتَلَفَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْیًۢا بَیْنَهُمْؕ-وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَاِنَّ اللّٰهَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ(19) فَاِنْ حَآجُّوْكَ فَقُلْ اَسْلَمْتُ وَجْهِیَ لِلّٰهِ وَ مَنِ اتَّبَعَنِؕ-وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ الْاُمِّیّٖنَ ءَاَسْلَمْتُمْؕ-فَاِنْ اَسْلَمُوْا فَقَدِ اهْتَدَوْاۚ-وَ اِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُؕ-وَ اللّٰهُ بَصِیْرٌۢ بِالْعِبَادِ۠ (20)
سورۃ آلِ عمران:3 (19-20)
ترجمہ: بے شک دین اللہ کے ہاں ’فرمانبرداری‘ ہی ہے۔ اور جنہیں کتاب دی گئی تھی، انہوں نے صحیح علم ہونے کے بعد آپس کی ضد کے باعث اختلاف کیا۔ اور جو شخص اللہ کے حکموں کا انکار کرے تو اللہ جلد ہی حساب لینے والا ہے۔ پھر بھی اگر تجھ سے جھگڑیں تو ان سے کہہ دے کہ میں نے اپنا منہ اللہ کے حکم کے تابع کیا ہے، اور ان لوگوں نے بھی جو میرے ساتھ ہیں. اور ان لوگوں سے کہہ دے جنہیں کتاب دی گئی ہے اور اَن پڑھوں سے: آیا تم بھی تابع ہوتے ہو؟ پھر اگر وہ تابع ہو گئے تو انہوں نے بھی سیدھی راہ پا لی اور اگر وہ منہ پھیریں تو تیرے ذمہ فقط پہنچا دینا ہے، اور اللہ بندوں کو خوب دیکھنے والا ہے۔
۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇
✔ کائناتی تخلیق اور مخلوقات میں فطری نظم و ضبط کا قانون
✔ دینِ اسلام بطور نظامِ ہدایت
✔ دینِ اسلام بطور جامع نظامِ حیات
✔ انسانی زندگی کا تنوّع اور دینِ اسلام کی جامع راہ نمائی
✔ انسانی تمدّنی زندگی کے ارتقاء میں انبیائے کرامؑ کا کردار
✔ دینِ اسلام کا بنیادی موضوع: انسان اور اس کی اجتماعی زندگی
✔ عقیدہ رسالت اور تاریخی تسلسل کا التزام
✔ دینِ اسلام کی ’جامعیت‘ کا مفہوم
✔ سابقہ مذاہب میں اختلافات اور گروہیّتیں پیدا ہونے کی اصل وجہ
✔ فرقہ وارانہ مذہبیّت کے منفی معاشرتی اثرات
✔ عُلمائے سُو کی علامات اور ان کے رویّوں کے نتائج
✔ اختلافات اور گروہیّتوں کا تدارک بذریعہ دینِ اسلام
✔ دینِ اسلام کے تین مربوط شعبے: شریعت، طریقت اور سیاست
✔ جمُودی مذہبیّت کا لازمی نتیجہ: فرقہ واریت اور فتوے بازی
✔ موجودہ جمُودی مذہبیّت کا برّصغیر کے نو آبادیاتی نظام کے ساتھ تعاون کا رویّہ
✔ موجودہ جمُودی مذہبیّت کا نوآبادیاتی جاگیرداری نظام کے جواز کا فتویٰ
✔ جمُودی اور مفاد پرستانہ سوچ کے شعبہ طریقت میں بھیانک نتائج
✔ ملکی تاریخ میں سیاسی مذہبیّت کا سامراجی آلہ کارانہ کردار اور گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے کا رویہ
✔ دین میں تفویضِ حیات کا تصور اور نظریۂ تقسیم کے فکری نقائص
✔ فرقہ وارانہ مذہبیّت کے بالمقابل نبوی طریقِ تبلیغ
✔ تاریخی تسلسل کا مفہوم اور دینِ اسلام میں اس کی اہمیت
✔ ہر دور کے حق پرست علماء کے بالمقابل فتویٰ باز گروہوں کا فرقہ وارانہ گروہی کردار
✔ عالمی سرمایہ دارانہ نظام کے تابع اسلامی بنکاری کے نفاذ کے اثرات کا جائزہ
✔ شریعت میں اِفتاء کی ذمّہ داری اور موجودہ دور کے مفتی ’ماجن‘ کے مفاد پرستانہ کردارکا موازنہ
✔ موجودہ پُر فِتن دور میں اہلِ علم کی ذمّہ داریاں
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا
Podden och tillhörande omslagsbild på den här sidan tillhör
Rahimia Institute of Quranic Sciences. Innehållet i podden är skapat av Rahimia Institute of Quranic Sciences och inte av,
eller tillsammans med, Poddtoppen.