Pakistan's iconic mangoes have arrived in Australia, where the first-ever Mango Festivals are celebrating culture, community, and connection. In Brisbane, the festival showcase Pakistani heritage while promoting social harmony in Australia's multicultural society. - آسٹریلیا بھر میں اس وقت پاکستانی آموں کی خوشبو پہنچ گئی ہے جبکہ پہلی مرتبہ آسٹریلیا کے مختلف بڑے شہروں میں ’مینگو میلے‘ منعقد کئے گئے ہیں جن کا مقصد آم کی روایت اور مہک کے ساتھ سماجی ہم آہنگی کا فروغ ہے۔ برسبین میں پہلی مرتبہ منعقد کئے گئے مینگو میلہ کے شرکاء اور منتظمین کا کہنا کہ پاکستانی ثقافت کی خوبصورتی اور آسٹریلین کثیر الثقافتی معاشرے کا فروغ اس ایونٹ کا خاص مقصد ہے۔